نائجیریا،19اکتوبر(ایجنسی) نائجیریا میں ہوئے ایک خود کش بم حملے میں کم از کم گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز یہ کارروائی ایک خاتون بمبار نے کی۔ امکان ہے کہ اس خود کش بمبار خاتون کا تعلق
انتہا پسند تنظیم بوکو حرام سے تھا۔ قبل ازیں میدوگوری میں بھی دو خواتین نے خود کش حملے کیے تھے، جن میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مئی میں صدر محمد بخاری کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے نائجیریا میں ہونے والے ایسے پرتشدد حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد اب تیرہ سو تک پہنچ چکی ہے۔